آپ کے مسائل اور اُن کاحل
سوال :۔ ہماری مسجد میں کبھی جماعت ہوتی ہےاور کبھی نہیں ہوتی، تو اس صورت میں اس میں نمازِ جمعہ ہوجائے گی یا نہیں ؟نیز یہ کہ اگرکوئی نماز بہت تیزی سے پڑھائے،اس طرح کہ کچھ سمجھ نہیں آئے توکیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگرمذکورہ مسجدشہر یا فنائے شہر میں ہے یا بڑی بستی میں ہےتوجمعہ کی نماز اس میں درست ہے، البتہ اگرمسجد میں بلاعذرشرعی جماعت نہیں ہوتی تو بدنصیبی اورمحرومی کی بات ہے۔
اگر امام اتنا تیز قرآن پڑھتا ہے کہ حروف ہی درست ادا نہیں ہوتے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے گریز کریں۔(حلبی کبیرص،551، فصل فی صلاۃ الجمعۃ، ط، سہیل اکیڈمی)