• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روزے کی حالت میں سرمہ،کاجل، کریم ،لپ اسٹک وغیرہ کااستعمال کیسا ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال:۔ میں نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے روزے کی حالت میں لپ اسٹک ، کاجل/سرمہ، سر کے بالوں میں تیل اور ہاتھوں اور جلد پر کریم یا لوشن وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ یہ جسم میں جذب ہوجاتے ہیں، اگر ایسا کیا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور یہ بھی سنا ہے کہ روزے کی حالت میں بال وناخن نہیں کاٹ سکتے ،اس سے دین میں منع فرمایا گیا ہے، کیا یہ باتیں صحیح ہیں ؟

جواب:۔ روزے کی حالت میں اگربدن کے مسامات کے ذریعے کوئی چیز جسم میں داخل ہوتو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہٰذاان چیزوں کے استعمال کے باوجود روزہ درست ہے، تاہم لپ اسٹک لگانے سے احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ اس کے اجزا ءکا منہ میں جانے کا خطرہ رہتا ہے۔روزے کی حالت میں بال وناخن کاٹ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین