• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال میں کیپٹن صفدر کا طبی معائنہ،مزید نمونے لیبارٹری بجھوادیے

پمز اسپتال اسلام آباد زیر علاج کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا گیا ،میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹ کا جائزہ لیا اور مزید ٹیسٹ کے لیے نمونے لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں زیر علاج کیپٹن( ر) صفدر کا معدے کی تکلیف کے باعث کھانا پینا بند ہے،انہیں گزشتہ شام اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

کیپٹن (ر) صفدر گزشتہ روز سے پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کے خصوصی وارڈ میں زیر علاج ہیں، اسپتال میں انکے معدے سمیت خون اور شوگر کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق کیپٹن( ر)صفدر کا علاج ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم کر رہی ہے، وارڈ کو سب جیل قرار دیے جانے کے باعث جیل کا عملہ سکیورٹی ڈیوٹی سمیت جیل کے قواعد کی پابندی کروا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر معدے اور شوگر کے ساتھ عارضہ قلب کا بھی شکار ہیں، ان کے علاج اور اسپتال میں مزید قیام کا فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم کرے گی۔

تازہ ترین