• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے کم ووٹ پول ہونے پر پی کے 23 شانگلہ کا انتخابی نتیجہ کالعدم، انتخاب دوبارہ ہوگا

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86698 ہے، 3505 ووٹ پول ہوئے، شرح کل ووٹ کے 10فیصد سے کم رہی،یاد رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی 17ہزار 399ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86698 ہے لیکن 25 جولائی کو پولنگ کے دن صرف 3505 خواتین نے ووٹ ڈالے، جو کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔مذکورہ کیس کی 7اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار شوکت علی یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے آج پی کے 23شانگلہ میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کے معاملے پر سماعت کی۔

تازہ ترین