• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی پر عاطف خان ناراض

تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان، محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے پر ناراض ہوگئے ہیں۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے سے شدید حیرانی ہوئی ، مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیئے خاندان ، دوستوں اور حامیوں سے مشورہ کر رہا ہوں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کا اپنا فیصلہ عاطف خان کو وزیراعلیٰ بنانے کا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کو پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کے دباؤ کی وجہ سے فیصلہ بدلنا پڑاتھا۔

تازہ ترین