• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے تمام اپوزیشن قائدین کو تقریب حلف بردار ی میں مدعو کرلیا

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں تمام ارکان پارلیمنٹ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف ،بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جائے گی ۔

ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی ، تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔عمران خان قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں خود جوابات دیاکریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان 5قومی اسمبلی کی نشستوں سے کامیاب ہوئے ،انہوں نے میانوالی کے سوا دیگر سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔کفایت شعاری کے اقدامات کو جاری رکھا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کا فیصلہ سیکورٹی معاملات کا تجزیہ کرکے کیا جائے گا ، وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز میں اخراجات کم کیے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ ہوجائے گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے حتمی فیصلہ کل تک ہوگا۔

تازہ ترین