• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی ورلڈ کپ میں شرکت پاکستانی فٹبالرز کیلئے اعزاز ہوگا، عیسیٰ خان

پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، فٹ بال دنیا کا مقبول کھیل ہے، یہ پورے پاکستان میں شوق و زوق سے کھیلا جاتا ہے، منی ورلڈ کپ میں ہمارے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ان خیالات کا اظہار دس سال تک پاکستانی فٹ بال ٹیم کی قیادت کرنے والے عیسیٰ خان نے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 23ستمبر سے پُرتگال کے شہر لزبن میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ کیلوری گرائؤنڈ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم سخت ٹریننگ میں مصروف ہے اور پوری طرح پُرعزم ہے کہ سوکا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی قومی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی سے دنیائے فٹبال کے ماہرین کو حیران کرکے یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف مواقع ملنے کی ضرورت ہے۔

لیجنڈ فٹبالر عیسیٰ خان جو ان دنوں لاہور میں ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کی بحیثیت اسسٹنٹ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ کیولری گرائؤنڈ کا دورہ کیا اور سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کو تربیت حاصل کرتے دیکھا۔

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ لیژر لیگس پاکستان کا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو نمائندگی دلانا انقلابی اقدام ہے اور پہلی بار پاکستان ٹیم کسی بھی عالمی سطح کے ایونٹ کا فائنل رائؤنڈ کھیلنے جارہی ہے جو لیژر لیگس پاکستان کا ایک ایسا کارنامہ ہے جسے ہر سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

عالمی فٹ بال میں ہمارے کھلاڑیوں کو جو اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے اس کی تمنا ہر فٹبالر کرتا ہے اب آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی عمدہ کارکردگی سے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کریں بلکہ اپنے انتخاب کو بھی درست ثابت کریں۔

تازہ ترین