• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدِ قرباں کا ہے پیام

پیار،محبّت اور سلام

قربانی کے ڈھنگ نرالے

مولا تیر ے رنگ نرالے

ضد کرتے ہیں ،بچّے سب ہی

جائیں بکرا منڈی ہم بھی

منڈی میں ہے، شور شرابا

توڑ کے رسّہ،بیل بھاگا

اِک بکرا تھا، بہت ہی پیارا

جیسے چندا، راج دُلارا

چارہ دیتے اور نہلاتے

گلی میں بچّے،بکرے گھماتے

بکرا آگے،بچّے پیچھے

ہلہ گلّہ،شور مچاتے

قربانی کی عید رشیدؔ

خوشیوں کی لائی ہے نوید

(رشید خان رشید،کراچی)

تازہ ترین
تازہ ترین