• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے بغلان میں طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ، 45اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 45اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیاکے مطابق طالبان نے فوجی اڈے پر حملہ رات گئے کیا۔

ادھر افغان صوبے لغمان میں راکٹ پھٹنے سے 6لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، لڑکیوں کے راکٹ سے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

افغان میڈیاکا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر غزنی میں افغان فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے،افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 30دہشت گرد مارے گئے۔

افغان فورسز نے دو دہشت گرد گرفتار بھی کئے، طالبان نے گزشتہ ہفتے غزنی پر حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان نے رات گئے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان فورسز کے 12 اہلکار جاں بحق اور تین لاپتہ ہو گئے۔

ایک اور واقعے میں افغانستان کے صوبے زابل ہی میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4شہری جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین