آپ کے مسائل اور اُن کاحل
سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟
جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا ومنکَ ‘‘(اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے)کہنا، آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثابت ہے،عام لوگ اس کی جگہ’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں،یہ بھی درست ہے۔(ملاحظہ کیجیے:فتاویٰ دارالعلوم زکریا۲؍۶۸۵)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk