• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے ؟

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال :۔ قربانی کا جانور اگر قربانی سے چند دن پہلے بچہ دے دے تو کیا کیا جائے ؟ پچھلے سال ایسا ہوا ،اس بچے کو پالا گیا، کیا اس سال اس کی قربانی کرنی لازم ہوگی یا اس سال اس کی قربانی سے اس سال کی قربانی ادا ہوجائے گی ؟( عبداللہ ،کراچی)

جواب :۔ قربانی کاجانور اگرذبح سےپہلے بچہ دے دےتو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے یا زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگر نہ کیا، یہاں تک کہ سال گزر گیا تو اب اس سال کی قربانی میں اسے ذبح نہیں کیا جاسکتا، اگر وہی جانور ذبح کیا تو سارا گوشت صدقہ کرنا لازم ہے اور ذبح کی وجہ سے قیمت میں جو کمی آئی، اسے صدقہ کرنا بھی لازم ہے۔( عالمگیری ، الباب السادس فی بیان مایستحب فی الاضحیۃ :5/ 302 )

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین