• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کا انتخاب، پنجاب اسمبلی میں ووٹ دیکھنے پر ہنگامہ

اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران پنجاب اسمبلی میں ووٹ دیکھنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی،تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کا ووٹ کینسل کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نو منتخب ارکین اسمبلی نے آپس میں نعرے بازی کی، شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اسپیکر کے لیے تحریک انصاف اور اتحادیوں کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور ن لیگ کے امیدوار چوہدری محمد اقبال کے درمیان مقابلہ ہے۔

ووٹنگ کےدوران ووٹ دیکھنے پراسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی ہوئی ،اسپیکرپنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کی خاتون رکن کا ووٹ کینسل کر دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹ دکھانے پر تحریک انصاف کی رکن صادقہ کا ووٹ کینسل کردیا۔

تازہ ترین