• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صدر کا انتخاب 4ستمبر کو ،ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز پر یذائیڈنگ آفیسرز مقرر

اسلام آباد (جنگ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 4 ستمبر ہوگی اور پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارت کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز پریذائیڈنگ افسر ہونگے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔

تازہ ترین