• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی منافرت کیس کے ملزم کی سزا معطل ، ضمانت منظور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم کو دی جانے والی پانچ سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اس کی ضمانت منظور کر لی۔ملزم شیخ قدیر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کی طرف سے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے سزا معطل کر کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔
تازہ ترین