• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کِی کِی چیلنج کے بعد اب پیش ہے۔۔ فالنگ اسٹارزچیلنج '


مینی کیوئن اورآئس بکٹ چیلنج کے بعداب دنیا بھر میں ایک نئے چیلنج 'کِی کِی چیلنج 'کی دھوم مچی ہوئی ہے تاہم یہ بھی ماضی کا قصہ ہوا کیونکہ اب فالنگ اسٹارز چیلنج پورا کرنے کا ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جس کے بخارمیں آج کل ہر کوئی مبتلا دکھائی دے رہا ہے ۔

روس سے شروع ہونیوالے اس چیلنج میں منہ کے بل گرنے کا ایک نیا چیلنج شہرت حاصل کر رہا ہے ۔اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے ایسی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہیں جن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی لگژری کشتیوں، مہنگی کاروں اور ذاتی طیاروں کی سیڑھیوں پر اس طرح منہ کے بَل لیٹتے نظر آتے ہیں جیسے وہ لڑکھڑاتے ہوئے اوندھے منہ جا گرے ہوں۔

یہ تصاویر فالنگ اسٹارز چیلنج کے ہیش ٹیگ سے پوسٹ کی جارہی ہیں۔انسٹا گرام پر شروع ہونے والے اس انوکھے چیلنج میں روسی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

گرنے والے اگرچہ حقیقت میں نہیں گرتے لیکن وہ اوندھے منہ لیٹتے ہوئے اپنی پوزیشن کو اس طرح رکھتے ہیں کہ وہ ڈرامائی انداز میں بھی حقیقت سے قریب تر دکھائی دے۔


تازہ ترین