• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘ کاپہلا ٹریلرجاری


خوف و دہشت سے بھرپورہالی ووڈ فلم’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘ کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم دی امیٹی مرڈرز (The Amityville Murders) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

ڈینیل فیرنڈز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک شخص رات کے وقت اپنے پورے خاندان کو قتل کردیتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں جان رابنسن، چیلسیا رکٹس، پال بین وکٹر، ڈیان فرینکلن، نوا برینر، زین آسٹن، برٹ ینگ اور اسکائی لیام پیٹرسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جم جیکبسن اور ایرک برینر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین