• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے عمران خان چیمپئن وزیراعظم ثابت ہونگے،صدرہاکی فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عہدہ سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے اتوار کو عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ملک کی حالت بہتر بنائیں گے ، ان سے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو بہت سی توقعات ہیں اور اپنے عزم سخت محنت سے وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔ 1994 کے ورلڈکپ ونر کپتان ، سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئن شہباز احمد سینئرنے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ ونر کپتان پورے ملک کو جیت کی راہ پر ڈال دیں گے، ان کا جذبہ اور سخت محنت انہیں کامیابی دے گا۔ عمران خان مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، بطور کھلاڑی اور بطور سیاستدان ان کی جدوجہد سب کے سامنے ہے وہ جیت تک پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
تازہ ترین