• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیرو: کچے کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ ،2؍افراد ہلاک

نوڈیرو (نامہ نگار) کچے کے علاقے تھانہ کے ٹی ممتاز کے حدود بوڑھی سرکی کے مقام پر نوڈیرو کے محلہ الہوریو سولنگی کا رہائشی بیگ کھوکھر اور اسکے ساتھ گاؤں بھوت خروس کے رہائشی علی خان خروس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دونوں افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقتول بیگ کھوکھر کے بھتیجے غلام کھوکھر کے مطابق میرے چاچا بیگ کھوکھر اپنے دوست علی خان خروس کے ساتھ کچے کے راستے دریا ئے سندھ کے دوسری جانب اپنے دوست روشن علی جود کے پاس شکارکی دعوت پر جا رہے تھے کہ راستے میں ملزم اور اسکے ساتھی ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے چاچا بیگ کھوکھر اور انکے دوست علی خان خروش کو قتل کردیا۔ملزم اکبر کوڑیو اور ہم ایک ہی سیاسی جماعت کے حمایتی ہیں معلوم نہیں اس نے میرے چاچا اور انکے دوست علی خان خروس پر حملہ کر کے انکو کیوں قتل کیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مقتول علی خان خروس مختلف کیسز میں سزا یافتہ تھا اور ایک ماہ قبل وہ جیل سے سزا کاٹ کر آزاد ہوئے تھے جبکہ قتل ہونے والا دوسرا شخص بیگ کھوکھر بھی ڈاکے اغوا قتل اور دیگر کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے۔ تھانہ کے ٹی ممتاز پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر لالشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے نوڈیرو کے سرکاری اسپتال میں لے آئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ تھانہ کے ٹی ممتاز کچے کے علاقہ میں فائرنگ اور قتل کی ایک ہفتہ میں دوسری واردات ہے۔
تازہ ترین