• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کے فیس بک پیچ پرنسل پرستوں کی یلغار

لندن( نیوز ڈیسک) سابق وزیر خارجہ بورس جانسن برقع کے حوالے سے اپنے تبصرے کے بعد اس انکشاف کے بعد نسل پرستی کے حوالے سے ایک نئے تنازعے کاشکار ہوگئے کہ ان کے فیس بک پیج سیکڑوںاسلاموفوبک پیغامات سے بھرے ہوئے ہیں،بورس جانسن کی تقریر اورمضمون میں برقعے کے حوالے سے خیالات کے اظہار کے بعد ان کے پیروکار ارکان پارلیمنٹ نے جو پیغامات بھیجے ہیں ان میں اسلام پر پابندی لگانے، مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کے مطالبات کے ساتھ ہی لندن کے میئر صادق خان کے خلاف بھی رکیک حملے شامل ہیں۔ دی ٹائمز نے یہ انکشاف کرتے ہوئے لکھاہے کہ سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے سرکاری فیس بک پیج پر جو مطالبات موجود ہیں ان میں حکومت ،پولیس یا فوجمیں کوئی مسلمان نہیں ہونا چاہئے، اخبار کے مطابق ایک پوسٹ میں لکھاگیا ہے کہ ان لوگوںپر اعتماد کرنا پاگل پن ہوگا، یہ لوگ تو صرف جہاد کیلئے اشارے کے منتظر ہیں۔ایک اور کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ نے لکھاہے کہ بورس قدم بڑھائو تمہارے پاس ان سے نجات حاصل کرنے کا ہتھیار موجود ہے۔

تازہ ترین