• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 100 روزہ پروگرام میں کراچی کو ترجیح دیں،آصف حسنین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے پہلے 100 روزہ پروگرام میں کراچی کو ترجیہی بنیاد پر شامل کریں،نیت ہوتو اس شہر میں ٹرانسپورٹ اور پانی سمیت بہت سے بنیادی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے صدر پاکستان کے لئے عارف علوی کو نامزد کرنا جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں خوش آئند ہے پی ایس پی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا ہے کہ پی ایس پی کو انتخابات میں سازش کے تحت ہرایا گیا،اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ نئی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے،کراچی کے مسائل کے لئے پی ایس پی کے پاس جامع پلان تیار ہے ،حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم نامزدصدر پاکستان عارف علوی جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور نامزد گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے سامنےکراچی کے شہریوں کے مسائل اور اسکا حل رکھیں گے،حکومت نے ایم کیو ایم یا کسی اور کے ساتھ کھڑے ہوکر اقتدار کے مزے لوٹنے کی کوشش کی توکراچی کے شہریوں کولیکر اٹھ کھڑے ہونگے۔
تازہ ترین