• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کےلئے قواعد و ضوابط کے تحت شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا ، ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تازہ ترین