• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ 21 سال قبل تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملک کے نامزد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی 21سال پہلے کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان بان کی بُنی ہوئی ایک چارپائی پر سورہے ہیں اس تصویر کے بارے میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ تصویر عمران خان کے 1997 میں تھرپارکر کے دورے کے موقع پر لی گئی تھی جہاں وہ ننگرپارکر کے ایک مکان کے صحن میں عام چارپائی پر سوئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے یہ تصویر 21 سال قبل بنائی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ سفر طویل اور دشوار گزار تھا لیکن عمران خان کے جذبے کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی اور یہ بات پورا پاکستان جانتا ہے۔
تازہ ترین