مرتبّین:ڈاکٹر خالد ندیم، ڈاکٹر اقبال حسین اسد، مہر شاہد محمود
صفحات: 211، قیمت: 450روپے
ناشر:شعبۂ لائبریری و انفارمیشن سائنس، منہاج یونی ورسٹی، لاہور
کسی مصنّف، مؤلف یا محقّق کی علمی خدمات کو اُجاگر کرنا، ایک اہم ادبی خدمت ہے۔ زیرِتبصرہ کتاب پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کے تحریر کردہ مضامین کا اشاریہ ہے۔ مضامین کی فہرست تاریخی ہے، جس کی ابتدا1978ء سے ہوتی ہے اور اختتام2016ء پر۔ کتابیات کے آخر میں ڈاکٹر صمدانی کے بارے میں مختلف صاحبانِ علم کی آرا بھی درج ہیں۔ کتاب خُوب صُورت انداز میں شایع کی گئی ہے۔