• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئرڈائریکٹر لینڈ کےریٹائرمنٹ کی حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیکریٹری بلدیات سندھ نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے 18 گریڈ کے آفیسر سینئرڈائریکٹر لینڈ قمرالدین شیخ کو ریٹائر کرنے کے لئے مقررہ تاریخ سے 3ماہ قبل ہی احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات سندھ کے دفتر سے سیکشن آفیسر III میں سرفراز کھیڑو نے 17 اگست 2018 کو میئر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد اور میونسپل کمشنر کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ سینئرڈائریکٹر لینڈقمرالدین شیخ تاریخ پیدائش کے مطابق 03-11-2018 کو اپنی مدت ملازمت کے 60سال مکمل کررہے ہیں جس کے مطابق انہیں 3 دن میں رپورٹ ارسال کی جائے۔
تازہ ترین