• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حج و عُمرہ لمحہ بہ لمحہ، قدم بہ قدم

تالیف:خطیب سعید احمد راشدی

صفحات: 321، قیمت: 480روپے

ناشر:بُک کارنر، جہلم

انتہائی خُوب صُورت تصاویر سے مزّین یہ کتاب حج و عُمرے پر جانے والوں کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں حرمین شریفین کی مستند اور جامع تاریخ بھی شامل ہے۔ مصنّف آسان پیرائے میں حج و عُمرے کا طریقۂ کار بیان کرنے کے ساتھ حرمین شریفین کے ہر اہم مقام اور جگہ کے بارے میں ضروری معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ نیز، کتاب میں حج و عُمرے کے احکامات کے بارے میں متعلقہ آیات اور احادیث بھی شامل کر دی گئی ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا پہلو ہے، جسے زیرِبحث نہ لایا گیا ہو۔ حج و عُمرے کے دوران پڑھی جانے والی تمام مسنون دُعائیں بھی کتاب میں شامل ہیں۔ جو اصحاب حج یا عُمرے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ یقیناً اس کتاب کو سودمند پائیں گے۔ کتاب بڑی خُوب صُورتی سے شایع کی گئی ہے، خصوصاً سرورق انتہائی دیدہ زیب ہے اور قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین