شاعر:ظریف احسن
صفحات: 184، قیمت: 500روپے
ناشر:حرفِ زار انٹرنیشنل، بلاک12گلستان جوہرِ کراچی
اگر آپ نثر کو شعری انداز میں پڑھنا چاہیں، تو یہ کتاب موجود ہے۔ شاعر نے اپنے آبائی علاقے کی کچھ شخصیات کو منظوم انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انداز کچھ اس طرح ہے، ’’روز پیدل سفر کیا…گھر، اسکول فاصلہ آٹھ کلومیٹر… 2002ء مظفّرگڑھ کالج گریجویشن کیا… ایم اے انگلش، ایم اے اُردو، ایم اے مطالعۂ پاکستان کیا… پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کا امتحان پاس کیا…‘‘ مواد سے قطع نظر کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے۔ رہا سوال قیمت کا ’’ہم اگر عرض کریں گے، تو شکایت ہوگی۔‘‘