تحقیق و تدوین:ڈاکٹر سیّد تقی عابدی
صفحات: 136، قیمت: 300روپے
ناشر:بُک کارنر، جہلم
مولانا الطاف حسین حالی اپنی اصلاحی شاعری کے حوالے سے اُردو ادب میں ایک نئی روش کے بانی ہیں، انہوں نے شعر و ادب میں جدّت، مقصدیت اور اخلاقیات کو روشناس کروایا۔ ان کی شاعری کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ بچّوں کے لیے بھی اصلاحی نوعیت کی ایسی نظمیں کہیں، جن کے ذریعے بچّوں میں نیکی، ہم دردی اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ اُبھارا جا سکے۔ ان کی شاعری کا یہ پہلو خاصی حد تک عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا ہے۔ اب ڈاکٹر سیّد تقی عابدی نے ان نظموں کے حوالے سے یہ کتاب مرتّب کی ہے،جس میں ان نظموںکی تشریح کے علاوہ حالی کی حیات و شخصیت پر مبسوط تحریر بھی شامل ہے۔ نیز، کتاب میں حالی کی خودنوشت بھی دی گئی ہے۔ اس طرح یہ کتاب خاصّے کی چیز بن گئی ہے۔