• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:آصف انجم

صفحات: 136، قیمت: 200روپے

ناشر:فکشن ہائوس، مزنگ روڈ، لاہور

افسانوں کے اس مجموعے میں کل بارہ افسانے ہیں۔ پلاٹ، تحریر اور مقصدیت کو مدِّنظر رکھا جائے، تو ان افسانوں کا کوئی ادبی معیار متعین کرنا مشکل ہوگا۔ مجموعے کا انتساب سیّد انیس شاہ جیلانی مرحوم کے نام ہے، اس مجموعے کے بارے میں انہوں نے لکھا ہے ’’آصف انجم نے کہانیوں کے موضوع اپنے آس پاس سے لیے ہیں۔ ایک بات منٹو اور موصوف میں مشترک ہے، وہ ٹائپ رائٹر سے موتی رولتا تھا، یہ لیپ ٹاپ سے، گویا آپ بیتیوں کی مہم سر کرتے ہیں۔‘‘ کتاب مضبوط جِلد کے ساتھ مناسب طور پر شایع کی گئی ہے، لہٰذا قیمت مناسب کہی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین