• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رضا عابدی ایم کیو ایم کی رکنیت سے مستعفی

کراچی میں حلقہ این اے 243 پر ضمنی انتخاب سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا، سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا ہے، ذرائع نے بتایا کہ علی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظر انداز کیے جانے پر دل برداشتہ ہوکر استعفا دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

عام انتخابات میں اس نشست سے عمران خان کھڑے ہوئے تھے جو کہ عمران خان کی طرف سے چھوڑنے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین