حب ( نامہ نگار) برشور کی کاکڑ برادری کی سرکردہ کاروباری شخصیت حاجی عبداللہ جان کاکڑ 75سال کی عمر میں اتوار کی صبح اپنی رہائشگاہ پر انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کی صبح مدرسہ مدینۃ العلوم کے مہتمم اعلیٰ مفتی کفایت اللہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حب کی شخصیات قاری عبیداللہ، مفتی محمد ابراہیم ،سید محمد نعیم آغا، سید محب اللہ آغا ، حاجی شمس اللہ ، حاجی عبدالواجد کاکڑ ، حبیب اللہ جا ن ، حاجی شہزاد جمعہ خان ، حافظ عبدالہادی بروہی ، سید حاجی زین اللہ ، ماسٹر محمد عثمان زہری ، عصمت اللہ ناصر ، عبدالحلیم کاکڑ ، نادر مینگل اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم کے سوگواروں میں حاجی ملوک کاکڑ ، حاجی صاحب جان ، خلیل احمد کاکڑ، نظر محمد کا کڑ، اختر کاکڑ اور عبدالجلیل شامل ہیں۔