• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکیال :پی پی کارکن کے قتل کا مقدمہ ن لیگی کارکنوں کیخلاف درج

Latest News
کوٹلی......آزاد کشمیر کے شہر نکیال میں پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل اور پتھراؤ کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف تھانہ فتح پور میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ کشیدہ صورتحال کے باعث علاقے میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی عدنان خورشیدکے مطابق نکیال میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم پر چیف سیکریٹری آزاد کشمیر ارباب سکندر سلطان نے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے، کشیدہ صورتحال کے باعث نکیال میں فوج کو طلب کرلیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن محمد منشی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
تازہ ترین