آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍ محرم الحرام1440ھ 19؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے نسوار نہیں بلکہ لونگ اور سونف کھائی تھی ۔


کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خان آفریدی نے وضاحت کی کہ ٹی وی پر سامنے آنے والے مناظر میں اُنہوں نے نسوار نہیں کھائی تھی بلکہ وہ لونگ اور سونف تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، اُن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اُنہوں نے نسوار منہ میں رکھی تھی جو سراسر غلط ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نےذائقے کے لیے لونگ اور سونف کھائی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں