• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بھارت، پاکستان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دے‘‘

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نےبھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دوستی کی جو پیشکش کی ہے بھارت کو اس کا مثبت جواب دینا چائیے۔

سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی امن کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ پھر سے ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی راہ اختیار کی جانی چائیے۔

محبوبہ مفتی نےبھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کے لیے بھارت کو پاکستان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چائیے۔

تازہ ترین