• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے خط کو شمالی کوریا کی خطے سے ایٹمی ہتھیاروں کے خا تمے کی کوشش کے عزم کا اظہار قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔

کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں سال جون میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔

اگلے ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان پیانگ یانگ میں کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے، دونوں سربراہوں کی یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

تازہ ترین