• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کا شکایات کے فوری ازالے کےلئے کھلی کچہری کا رخ

ملتان(سٹاف رپورٹر) بجلی صارفین نے شکایات کے فوری ازالے کےلئے کھلی کچہری کا رخ کرلیا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم کے احکامات پر گزشتہ 6 ماہ سے ہفتہ میں5 روز لگائی جانےو الی کھلی کچہری میں روزانہ اوسطاً 50 صارفین کی شکایات کا ازالہ ہورہا ہے جبکہ ان صارفین کو مقامی دفاتر سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے، صارفین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی دفاتر میں صارفین سے ناروا سلوک اور صارفین کے جائز کام نہ ہونے کا نوٹس لیں، شہر اور گردونواح کے صارفین کو بجلی بلوں کی اقساط جیسے چھوٹے چھوٹے کاموں کےلئے ہیڈکوارٹر جانا پڑتا ہے۔
تازہ ترین