• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی لندن میں ہائی کمیشن کو شریف فیملی سے تعاون کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو منگل کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کے خاندان اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت کی۔نیوزایجنسیوں کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی کمیشن کو احکامات موصول ہو گئے ہیں‘سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گیا ہے اور ایک افسر کو شریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین