• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ نے نجی سکول کو اضافی فیس لینے سے روک دیا

راولپنڈی (اپنےرپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد مبین نے نجی سکول کی انتظامیہ کو بچوں کے والدین سے اضافی فیس لینے سے روک دیا ہے ۔سکول کی جانب سے آئے روز فیسوں کے ساتھ اضافی وصولیاں کی جاتی تھیں۔ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے درخواست دائرکی تھی جس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سلور اکس سکول کی انتظامیہ کی جانب سےغیر قانونی طور پر آئے روز فیسوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے اگر اضافے کے خلاف بات کی جائے تو بچوں کو سکول سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے اضافی فیس لینے سے روک دیا ۔
تازہ ترین