• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیلئے شرمندگی،انگلینڈ میں آٹھویں مرتبہ چار ٹیسٹ ہارا

لندن (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں 4-1 سے شکست ہوگئی، یہ آٹھواں موقع پر جب بھارت کو انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے لیکن کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ہم آئوٹ کلاس نہیں ہوئے۔ میچز کافی کلوز تھے۔ ہاں انگلش ٹیم ہم سے بہتر کھیلی۔ نتائج دیکھیں اور اسکور بورڈ پر نظر ڈالیں تو واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں ٹیموں نے اچھی مسابقتی کرکٹ کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے سیریز میں پورے جذبے کے ساتھ کھیلا۔ یہ سیریز ٹیسٹ کرکٹ کی تشہیر کیلئے بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے سیریز ہارنے کی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم نتیجے کیلئے کھیلتی ہے،ڈرا کیلئے نہیں اور بھارتی ٹیم بھی۔
تازہ ترین