• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کے2گروپوں میں تصادم ،متعدد افراد زخمی،حب ریور روڈ پر بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹرز یونین کے دو گروپوں میں تصادم ،ایک گروپ کے کارندوں احتجاج کر تے ہوئےحب ریور روڈ کو تمام ٹریفک کے لیئے بند کردیا ،جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،پولیس کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود کراچی سےکوئٹہ سمیت اندورن ملک جانےوالی بسوں کے اسٹینڈ میں ٹرنسپورٹ یونین کے دوگروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا اس دوران دونوں گروپوں کے کارندوں نےایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی جسکے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہناہے کہ یونین کے گروپوں کے درمیان بس اسٹینڈ پر داخلہ فیس وصول کرنے پر اختلاف پیداہوا جو کہ بڑھتا چلا گیا جبکہ ایک گروپ کے کارندوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حب ریور روڈ کو بلاک کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،احتجاج کے باعث نادرن بائی پاس ،شیر شاہ ،سائٹ ،ماڑی پور سمیت اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور طویل مذاکرات کے بعد سڑک کو تمام ٹریفک کے لیئے کھول دیا ہے۔

تازہ ترین