• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کو اضافہ شدہ پنشن کے واجبات جلد ادا کئے جائیں، منظور رضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوےورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد محکمہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کو اضافہ شدہ 10فیصد پنشن کے واجبات جلد از جلد ادا کئے جائیں، جو دو ماہ سے نہیں دیئے گئے۔ بجٹ میں پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ریلوے نے تنخواہوں میں تو اضافہ کردیا، لیکن ملازمین اضافے سے ابھی تک محروم ہیں۔
تازہ ترین