• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل کیس،آئندہ سماعت پرکیس کےتفتیشی افسرطلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل کیس میں بیرون ملک فرار ہونے والےملزمان سےمتعلق آئندہ سماعت پرکیس کےتفتیشی افسرکوطلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ میگا اسکینڈل کیس میں بیرون ملک فرار ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سےبیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیےریڈ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ریڈ وارنٹ کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ایف آئی اے پہلےمفرورملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریڈ وارنٹ کے بعد ایف آئی اے انٹر پول سے رابطہ کرے گی۔ کیس کے پانچ ملزمان بیرون ملک فرار ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کے تفتیشی آفیسر کہاں ہیں ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسراسلام آباد میں ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ بیرون ملک مفرور ملزمان میں حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیرخان سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔
تازہ ترین