• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، 3افراد زخمی

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ہوئی ہے، جس کے باعث 3افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ وکلاء بار روم میں کی گئی، جس کی زد میں آجر یوسف ریاض نامی ایڈووکیٹ ، کینٹین کا ملازم اور نامعلوم شخص زخمی ہوئے ہیں،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی جس نے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے بند کرا دیے اور لوگوں کی آمد و رفت عارضی طور پر رک گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیاتھا، تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین