• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر میں بری و فضائی فوجی سربراہ معزول کردئیے گئے

الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے بری اور فضائی فوج کے سربراہان کے اچانک جبری ریٹائرمنٹ کے صدارتی احکامات جاری کردیئے۔

عرب ٹی وی ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے پیر کے روز بری فوج کے سربراہ جنرل احسن طافر اور فضائیہ کے جنرل عبدالقادر لوناس کو معزول کردیا۔

عرب ٹی وہ نے مزید بتایا کہ جنرل احسن طافر 2004سے بری فوج کے سربراہ تھے جبکہ جنرل عبدالقادر لوناس 2005 سے فضائیہ کے سربراہی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ الجزائری صدر نے گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلح افواج کےدرجنوں اعلیٰ افسران کو فارغ کردیا ہے۔

تازہ ترین