• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے اچھے تعلقات افغانستان کے مفاد میں ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات خود افغانستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کو اپنے اتحادی بھارت کے تسلط سے باہر نکلنا ہوگا تاکہ اس ملک میں امن قائم ہوسکے اور افغان عوام سکون سے زندگی گذار سکیں، انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے سرے سے تعلقات اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے تاہم اس عمل میں افغان حکومت کا کردار اہم ہوگا۔
تازہ ترین