• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی تھانے میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس میں تاجرنمائندوں کی شرکت

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سٹی تھانے میں ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی کی صدارت میں امن وامان کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محرم الحرام میں امن آتشی اور بھائی چارے کے فروغ اور محرم کے جلوس کے روٹ پر حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے صدر امر الدین آغا، چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی، جوائنٹ سیکرٹری میر الہی بخش، نائب صدر محمد ولی ہوتک، خیر الدین آغا، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سٹی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم رمضان، کونسل محمد اسلم رند، ہزارہ کمیونٹی کے نمائندوں کے علاوہ دیگر تاجر نمائندے اور معززین شہر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا کہ نویں محرم الحرام کو چار بجے جلوس کے روٹ پر آنے والی دکانوں کو انتظامیہ اور دکانداروں اور تاجر رہنمائوں کی موجودگی میں سیل کرکے انتظامیہ کے حوالے کریں گے امر الدین آغا نے کہا کہ دکاندار دکانیں سیل کرنے کے وقت اپنی دکانوں پر موجود رہیں تاکہ ان کی موجودگی میں دکانیں سیل ہوں اور محرم کے جلوس میں انجمن تاجران کے نمائندے شریک ہونگے ۔
تازہ ترین