• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن کی ہڑتال ‘دکانوں پر بینرزآویزاں

پشاور(سٹی رپورٹر) کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن نے چوک یادگار میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے چھاپوں کیخلاف ہڑتال کرتے ہوئے دکانوں پر بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کردیئے ۔ کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر نصیر خان، چیئرمین حاجی شریف اور جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان نے ایف آئی اے کی جانب سے کاروبار کرنے والوں پر منی لانڈرنگ کا الزم لگاکر دکانوں پر چھاپے مارنے کیخلاف احتجاج کی کال دی تھی جس پر دکانداروں نے دکانیں بند کرکے شٹرڈائون ہڑتال ریکارڈ کروائی۔ ہڑتال کے باعث کرنسی مارکیٹ چوک یادگار میں لین دین نہیں ہوا جبکہ کام کے لئے آنے والے مزدور اور دکاندار بھی واپس چلے گئے۔ چوک یادگار میں ڈالر، سعودی ریال، افغانی اور امارت کی کرنسی کی تبدیلی روپے اور روپے کو فارن کرنسی میں تبدیلی ، حوالہ اورہنڈی کاکاروبار کیا جارہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ کاروبار سے وابستہ ہیں جس پر ایف آئی اے اور اداروں نے ہفتہ کے روز چھاپہ مارا اور کھاتہ جات اور کرنسی لے گئے جبکہ 3 ایم پی او کے تحت ڈیلروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کیاہے۔
تازہ ترین