• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ کا دھندہ کرنے والے34سالہ شخص کو عمر قید کی سزا

مانچسٹر (اے اے جی) مانچسٹر کرائون کورٹ نے سو ملین مالیت ڈرگ کا دھندہ کرنے والے34سالہ مارکوس گلگہان کو عمر قید سنا دی۔ پولیس نے ایک ماہ کی طویل نگرانی کے بعد کئی ملین پونڈ اے کلاس ڈرگ اور نقد رقم کے ساتھ اسے اور اس کے آٹھ ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق34سالہ مارکوس گلگہان ہوم مانچسٹر کے پرتعیش فلیٹ میں ڈرگ کا کاروبار کرتا تھا، جبکہ اس کے ساتھ دیگر آٹھ افراد بھی ملوث تھے۔ گریٹر مانچسٹر ڈرگ سکواڈ نے ایک ماہ کی طویل تفتیش اور نگرانی کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ مانچسٹر کرائون کورٹ میں ایک ماہ تک ڈرگ کا یہ مقدمہ جاری رہا۔ بالآخر عدالتی جیوری نے مارکوس گلگہان کو ڈرگ کا مذموم دھندہ کرنے کا سرغنہ کے طور پر مجرم قرار دے دیا۔ اس کے دیگر آٹھ ساتھیوں روئی، جرم ہملٹن، کینلے ہنری نے اقبال جرم کرلیا۔ انہیں سزا سنادی گئی۔ تھوڈر ہنری، تھامس جیفری، سٹیفن سول، کرسٹن مونلے اور رچرڈ نے عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی اقرار جرم کرلیا تھا۔ انہیں بھی عدالت نے اعانت جرم میں سزا سنا دی۔
تازہ ترین