• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء ميں 15 برس سے کم عمر کے 63 لاکھ بچے ہلاک ہوئے، يونيسف

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے مطابق سال 2017 کے دوران تقريباً 63 لاکھ بچے 15 برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی بچوں کے حوالے سے ذيلی ايجنسی کی ايک تازہ رپورٹ کے مطابق ہر پانچ ميں سے ايک بچے کی ہلاکت پينے کے صاف پانی اور ديگر بنيادی طبی سہوليات کی عدم دستيابی کے سبب ہوئی۔ قريب 5.4 ملين بچوں کی ہلاکت ان کے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی واقع ہوئی۔ يونيسف کے مطابق ادويات، صاف پانی، ويکسينيشن اور بجلی کی فراہمی سے ايسی اموات روکی جا سکتی تھيں۔ دوسری جانب اس ايجنسی نے خبردار کيا ہے کہ اگر مناسب کارروائی نہ کی گئی، تو سن 2030 تک پانچ برس سے کم عمر کے چھپن ملين بچوں کی اموات کا امکان ہے۔
تازہ ترین