• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ارفع اقبال کمشنر آئی آر زون-IIکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہورتعینات

اسلام آباد( حنیف خالد) ایف بی آر کے سیکنڈ سیکرٹری( ایڈمن پول) سردار عمر شریف کو ٹرانسفر کر کے سیکنڈ سیکرٹری( پی اے سی- ڈی ٹی) اکائونٹنگ ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد مقرر کر دیاگیاہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کی بنیادی سکیل 19 کی افسر ڈاکٹر ارفع اقبال نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کا عہدہ خالی کردیا ہے اور کمشنر آئی آر زونII کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کا چارج لے لیا ہے بنیادی سکیل17 کی آئی آر سروس کی افسران فائزہ عظیم اور نوشابہ کو ان کی اطمینان بخش کارکردگی کی بنیاد پر ان کی بنیادی تنخواہ کے مساوی پرفارمنس الائونس دینے کیلئے نوٹیفیکیشن نمبر1647- آئی آر-5-2018 پیر کی سہ پہر جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین