• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی پولیس نے 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو دفون پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت احمد زکریام کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق احمد زکریا قتل کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ ملزم ے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر بھتہ خوری، زمینوں پر قبضوںسمیت متعدد وارداتیں کی ہیں، پولیس کے مطابق پاک کالونی میں2 مقدمات سال 2011 میں درج ہوئے تھے جن میں اس نے ایک رکشہ ڈرائیور اور دو کار سوار افراد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،تاہمپو لیس نے ٹارگٹ کلر سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائیمیں ملزم کو گرفتار کرلیا محمد بروہی کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم نے فون پر تھانے کو ارانے کی دھمکیاں دی تھیں اور اسے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین